جمعہ 12 جون 2026 - 14:18
مکتبِ زہراؑ حسن آباد میں دورۂ تربیت معلم قرآن کے شرکاء سے خصوصی نشست: قرآن سے وابستگی ہی امت کی کامیابی کی ضمانت ہے، آغا سید حسن موسوی الصفوی

حوزہ/مکتبِ زہراؑ حسن آباد سرینگر میں انجمن شرعی شیعیان کے زیرِ اہتمام اور صدر انجمن، حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن موسوی الصفوی کی سرپرستی میں ایک اہم تربیتی نشست منعقد ہوئی، جس میں دورۂ تربیت معلم قرآن میں شریک طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مکتبِ زہراؑ حسن آباد سرینگر میں انجمن شرعی شیعیان کے زیرِ اہتمام اور صدر انجمن، حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن موسوی الصفوی کی سرپرستی میں ایک اہم تربیتی نشست منعقد ہوئی، جس میں دورۂ تربیت معلم قرآن میں شریک طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔

مکتبِ زہراؑ حسن آباد میں دورۂ تربیت معلم قرآن کے شرکاء سے خصوصی نشست: قرآن سے وابستگی ہی امت کی کامیابی کی ضمانت ہے، آغا سید حسن موسوی الصفوی

اس موقع پر منعقدہ نشست کی صدارت حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن موسوی الصفوی نے کی، جبکہ اسٹیج پر حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا عزادار عباس خان، پروفیسر ڈاکٹر محمد زمان آزردہ اور سید لیاقت حسین ہمدانی بھی موجود تھے۔

نشست سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے قرآن مجید کی تعلیم و تعلم کی اہمیت، دینی تربیت کے تقاضوں اور معاشرے میں معلم قرآن کے کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

مکتبِ زہراؑ حسن آباد میں دورۂ تربیت معلم قرآن کے شرکاء سے خصوصی نشست: قرآن سے وابستگی ہی امت کی کامیابی کی ضمانت ہے، آغا سید حسن موسوی الصفوی

انہوں نے طلبہ و طالبات کو قرآن کریم سے مضبوط تعلق قائم رکھنے، اس کی تعلیمات کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنانے اور معاشرے میں قرآنی اقدار کے فروغ کے لیے کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔

دورۂ تربیت معلم قرآن کا یہ خصوصی تربیتی پروگرام تقریباً ایک ماہ قبل شروع کیا گیا تھا اور تاحال کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔

اس تربیتی کورس میں شریک طلبہ و طالبات کو قرآن مجید کی درست قرأت، تدریس کے اصول، دعوت و تبلیغ کے بنیادی تقاضوں اور معلم قرآن کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا جا رہا ہے، تاکہ وہ مستقبل میں قرآن کریم کی تعلیم و اشاعت کے فریضے کو مؤثر انداز میں انجام دے سکیں۔

مکتبِ زہراؑ حسن آباد میں دورۂ تربیت معلم قرآن کے شرکاء سے خصوصی نشست: قرآن سے وابستگی ہی امت کی کامیابی کی ضمانت ہے، آغا سید حسن موسوی الصفوی

اپنے صدارتی خطاب میں آغا سید حسن موسوی الصفوی نے کہا کہ قرآن مجید انسانیت کے لیے مکمل ضابطۂ حیات ہے اور اس کی تعلیم و اشاعت ایک عظیم دینی فریضہ ہے۔

انہوں نے دورۂ تربیت معلم قرآن میں شریک طلبہ و طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ قرآن کریم کی تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے پیغام کو دوسروں تک پہنچانے کی صلاحیت بھی پیدا کریں اور مستقبل میں معلم قرآن بن کر معاشرے کی دینی و اخلاقی تربیت میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں قرآن سے وابستگی اور قرآنی تعلیمات کی ترویج وقت کی اہم ضرورت ہے، اور نوجوان نسل کو اس میدان میں آگے بڑھ کر امت کی رہنمائی کی ذمہ داری سنبھالنی چاہیے۔

مکتبِ زہراؑ حسن آباد میں دورۂ تربیت معلم قرآن کے شرکاء سے خصوصی نشست: قرآن سے وابستگی ہی امت کی کامیابی کی ضمانت ہے، آغا سید حسن موسوی الصفوی

نشست کے اختتام پر دورۂ تربیت معلم قرآن کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی گئی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ قرآن کریم کی تعلیم و تبلیغ کے فروغ کے لیے اس نوعیت کی تربیتی سرگرمیاں مستقبل میں بھی جاری رکھی جائیں گی۔

اس موقع پر انجمن شرعی شیعیان کے شعبۂ مکاتب کے مسئول، حجۃ الاسلام سید اشرف علی نے مکاتب انجمن کی کارکردگی پر ایک تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے بتایا کہ وادیٔ کشمیر بھر میں قائم انجمن کے مختلف مکاتب میں اس وقت تقریباً بارہ ہزار طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انجمن کے مکاتب کے قیام سے لے کر اب تک تقریباً چالیس ہزار طلبہ و طالبات اپنی دینی و قرآنی تعلیم مکمل کرکے فارغ التحصیل ہو چکے ہیں، جبکہ ہر سال اوسطاً تین سو چالیس طلبہ و طالبات انجمن کے مکاتب سے اپنی تعلیم مکمل کرکے سند فراغت حاصل کرتے ہیں۔

مکتبِ زہراؑ حسن آباد میں دورۂ تربیت معلم قرآن کے شرکاء سے خصوصی نشست: قرآن سے وابستگی ہی امت کی کامیابی کی ضمانت ہے، آغا سید حسن موسوی الصفوی

انہوں نے اس پیش رفت کو انجمن شرعی شیعیان کی دینی و تعلیمی خدمات کا ایک نمایاں ثمر قرار دیتے ہوئے کہا کہ مکاتب کا یہ نظام نئی نسل کو قرآن، عقائد، اخلاقیات اور اسلامی تعلیمات سے آراستہ کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha